ایشز :تیسرے ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ نے خود کو فٹ قرار دیدیا

ایشز :تیسرے ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ نے خود کو فٹ قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے کمر کے مسائل سے صحتیاب ہونے کے بعد ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل خود کو مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔

عثمان خواجہ جاری ایشز سیریز میں کمر کی تکلیف کے باعث پرتھ کے مقام پر صرف ایک اننگز ہی کھیل سکے تھے تاہم انہوں نے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے میچ کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے ۔آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہاکہ وہ کھیلنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور جسمانی طور پر خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ جب تک ٹیم انہیں اہم سمجھتی ہے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ۔واضح رہے کہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا ، ایشیز سیریز کے ابتدائی دو میچز میزبان آسٹریلیا اپنے نام کرچکا ہے اور انگلش ٹیم کو سیریز میں واپس آنے کے لیے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں