نوجوان کھلاڑی ملک کا نام روشن کرینگے :سرفرازاحمد
کرکٹ میں بھارتی ٹیم کا رویہ غیراخلاقی تھا، مینٹور قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم بے خوف کرکٹ کھیلنے کا پلان بنایا تھا، رزلٹ سب کے سامنے ہیں،ہیڈ کوچ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور، مینٹور سرفرازاحمد، کپتان فرحان یوسف، سمیر منہاس اور عبد السبحان نے کامیابی کو اجتماعی کارکردگی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اندر 19 ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے کامیابی حاصل کرینگے ۔ہیڈکوچ شاہدانور نے کہا کہ بے خوف کرکٹ کھیلنے کا پلان بنایا تھا،یونیٹی اور ڈسپلن کو یقینی بنایا،لڑکوں نے بھرپور محنت کی ا ور رزلٹ سب کے سامنے ہیں۔ مینٹور سرفرازاحمد نے کہا کہ نوجوان پلیئر ملک کا نام روشن کرینگے ،جیت پورا ایک پراسس تھا، لڑکوں کو ہی اسکا کریڈٹ جاتا ہے۔
نوجوان کھلاڑی بہت کم کرکٹ کھیلے ،ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا،انڈر19 کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے محنت کی،احمدحسین کی اننگز سمیر منہاس جتنی ہی اہمیت کی حامل تھی،قومی انڈر19کرکٹ ٹیم نے ٹیم گیم دکھائی،بھارت کا رویہ کھیل کے حوالے سے بالکل اچھا نہیں تھا،کرکٹ میں بھارتی ٹیم کا رویہ غیراخلاقی تھا،ہم نے جیت سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ سیلیبرٹ کی،بھارت نے جو کیا وہ انکا ذاتی فعل ہے ،کرکٹ میں سپورٹس مین سپرٹ رکھنی چاہیے ۔کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ انفرادی پرفارمنس نہیں دے پایا،ورلڈکپ میں انفرادی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔