پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی:عاقب
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ سٹرینتھ پر ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی پاکستانی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات پائیدار ہائی پرفارمنس کرکٹ کی بنیاد ہیں، پچ کی تیاری میں اصلاحات اور مختلف کنڈیشنز پر توجہ دی جا رہی ہے ۔