انڈین کرکٹ بورڈ کی ٹوئٹ توجہ کا مرکز بن گئی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد جب انڈین کرکٹ بورڈ نے میچ سے متعلق ٹوئٹ کی تو اُس میں صرف یہ لکھا گیا کہ۔۔۔
‘‘انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کو 191 رنز سے شکست’’ ۔سبحان نے بی سی سی آئی کو ٹیگ کیا اور مشورہ دیا کہ کس نے ہرایا۔۔۔ کوئی نام۔۔۔ نام یاد رکھنا، پاکستان۔پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز عتیق الزمان نے لکھا کہ آنے کا شکریہ تاہم ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل ہیڈ آفس سے بہتر جگہ پر ہے ۔