بنگلہ بورڈ نے سعودی عرب کی درخواست مسترد کردی

بنگلہ بورڈ نے سعودی عرب کی درخواست مسترد کردی

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سعودی عرب کی کھلاڑی اور کوچز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں کھلاڑیوں اورکوچز کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا، یہ تمام کھلاڑی قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب کی نمائندگی بھی کرپاتے ۔ سعودی عرب مختلف ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے کھلاڑی لانے کا خواہاں ہے تاکہ وہ طویل مدت میں اس کے لیے کھیل سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں