نیشنل جونیئر بیڈمنٹن کے پی کے تمام کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبر پختوانخوا کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی جاری ہے ، تمام کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری چیمپئن شپ میں حسنین خان،عبدالحسیب خان ،نجم ثاقب،قاری محمد عمر ،حاثر شاہ ،تیمور خان ،نصر ،لائبہ مشتاق اور مروہ جدون نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔