خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت

خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت

محسن نقوی کا دورئہ جنوبی افریقہ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے جاری تربیتی کیمپ کا معائنہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قائم حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورئہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے جاری تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر تربیت فراہم کرنے والے کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے تربیت کے حوالے سے استفسار کیا اور خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ زیرِ تربیت ویمن کرکٹرز کو ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ کیمپ کے دوران ہی 10 فروری سے یکم مارچ تک دورئہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں