شعیب ملک کی کمنٹری میں قسمت آزمائی، چند لیگز کھیلنے کے خواہاں
لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود کوچنگ کی جانب نہیں آنا چاہتے بلکہ چند انٹرنیشنل لیگز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شعیب ملک ایک ماہ سے امارات میں وسیم اکرم، وقار یونس سمیت کئی اسٹارز کیساتھ آئی ایل ٹی 20میں کمنٹری کر رہے ہیں۔