پولو کپ : ایف جی /دین، پی بی پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کی جیت

 پولو کپ : ایف جی /دین، پی بی پولو  اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کی جیت

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) جناح پولو فیلڈز میں صوفی حارث مرحوم کی یاد میں ماسٹر پینٹس کے تعاون سے منعقدہ چھٹے علامہ اقبال پولو کے چوتھے روز تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی دین، پی بی پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

 پہلے میچ میں ایف جی /دین نے ریجاس/شیخو کی ٹیم کو 8-5 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں پی بی پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ٹیم بلوچستان کو 7.5-7 گول سے ہرا دیا جبکہ تیسرے میچ میں بی این پولو نے سڈن ڈیتھ میں پانچویں چکر میں زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-7 سے شکست دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں