سید سلطان شاہ ساتویں بار بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب
لاہور (سپورٹس ڈیسک ، دنیا نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 2026 سے 2029 ، سید سلطان شاہ ساتویں مرتبہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔محمد الیاس ایوب وائس چیئرمین، محمد بلال ستی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز اور سید سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر مارکیٹنگ منتخب ہوئے ۔
ڈاکٹر انور علی سیال ڈائریکٹر فنانس اور عبدالرزاق ڈائریکٹر ایڈمن منتخب ہوئے ، حبیب اللہ خان خٹک ڈائریکٹر منتخب ہوگئے ۔انٹرنیشنل افیئرز، نصر اللہ شہوانی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، اللہ ڈینو ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن منتخب ہو گئے ، انتخابات بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم ایل ڈی اے سٹی میں منعقد ہوئے ۔