باکسر محمد علی کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنیکا اعلان

 باکسر محمد علی کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنیکا اعلان

یادگاری ڈاک ٹکٹ 15 جنوری 2026 سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)دنیا کے عظیم ترین باکسر اور انسانی حقوق کی علامت سمجھے جانے والے محمد علی کو ایک اور تاریخی اعزاز حاصل ہو گیا ہے ،امریکی ڈاک سروس نے اعلان کیا کہ محمد علی کے نام سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے ، جو 15 جنوری 2026 سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی نے کبھی مذاق میں کہا تھا کہ انہیں ڈاک ٹکٹ پر ہونا چاہیے کیونکہ یہی واحد طریقہ ہے کہ لوگ میری ٹکٹ کو زبان سے خط پر چسپاں کر سکیں۔

اب تین بار ہیوی ویٹ عالمی چیمپئن رہنے والے محمد علی کی یہ بات حقیقت کا روپ دھار چکی ہے ۔ امریکی ڈاک سروس نے پہلی بار ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محمد علی کی اہلیہ لونی علی، جو تقریباً 30 برس تک ان کی شریکِ حیات رہیں نے گفتگو میں کہا کہ وہ اس اعزاز پر بے حد خوش اور جذباتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی لوگ اس ٹکٹ کو دیکھیں گے ، محمد علی کو یاد کریں گے ۔ وہ لوگوں کے شعور میں زندہ رہیں گے اور میرے لیے یہ سب سے بڑی خوشی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں