بھارت:ویمنز پریمیئر لیگ میچ میں شائقین کا داخلہ ممنوع

بھارت:ویمنز پریمیئر لیگ میچ میں شائقین کا داخلہ ممنوع

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ویمنز پریمیئر لیگ کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوی ممبئی میں رواں ہفتے بلدیاتی کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر پولنگ والے دن ویمنز پریمیئر لیگ کا میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

15 جنوری کو نوی ممبئی میں ممبئی انڈینز اور یو پی واریئرز کا مقابلہ بند دروازوں کے پیچھے ہوسکتا ہے ۔ پولیس نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کے روز کرکٹ میچ کے لیے مناسب سکیورٹی فراہم کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ اس دن ویمنز پریمیئر لیگ اور بلدیاتی انتخابات کا تصادم ہو رہا ہے ۔تاہم یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ انتخابات سے ایک دن قبل اور ایک دن بعد، یعنی 14 اور 16 جنوری کے میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے یا نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں