قذافی سٹیڈیم میں میچ ریفریز انڈکشن کورس کا آغاز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چار روزہ میچ ریفریز انڈکشن کورس کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے نئے اور معیاری میچ ریفریز تیار کرنا ہے۔
اس کورس میں ملک بھر سے 46 امیدوار شرکت کر رہے ہیں، جو کرکٹ کے قوانین، میچ مینجمنٹ اور ریفری کے کردار سے متعلق جدید تربیت حاصل کریں گے ۔کورس کی قیادت آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفری علی نقوی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا کر رہے ہیں۔