آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 114 واں ایڈیشن آج سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔
نووک جوکووچ گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے ایکشن میں ہوں گے ۔ آئی ٹی ایف نے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے ، جس کے تحت مجموعی طور پر 5کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ انعامات کی صورت میں تقسیم کئے جائیں گے ۔