بھارت میں کھیلنے سے متعلق مؤقف تبدیل نہیں ہوا:آصف نذرل
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے سپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے سے متعلق مؤقف بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔۔۔
۔میڈیا سے گفتگو میں آصف نذرل نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ سکاٹ لینڈ کو ہماری جگہ شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو غیر معقول کنڈیشنز تسلیم نہیں کریں گے ، ماضی میں وینیو تبدیل کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔