تیسرا آرمی چیف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ باچا خان کلب نے جیت لیا

تیسرا آرمی چیف انٹر کلب ہاکی  ٹورنامنٹ باچا خان کلب نے جیت لیا

پشاور(سپورٹس ڈیسک )تیسرا آرمی چیف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ باچاخان ہاکی کلب نے جیت لیا ، فائنل میں باچاخان وائٹ کلب کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دی ۔

 اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مزید محنت، نظم و ضبط اور لگن سے کھیل جاری رکھنے کی تلقین کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بنوں کے نوجوان مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں