اعزاز الرحمن نے پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی بائولر اعزاز الرحمن نے پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ جیت لی جبکہ افضال اختر نے دوسری اور دانیال اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
افتتاحی تقریب میں مصطفیٰ حسن، وزیر اور مشن کے سربراہ نائجیریا ایمبیسی، مسٹر چن پینگ، کونسلر چینی سفارت خانہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام و دیگر بھی موجود تھے ۔