صوفی مولینوکس آسٹریلیا کی نئی آل فارمیٹ کپتان مقرر
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی 19 سالہ باصلاحیت لیفٹ آرم فاسٹ بولر لوسی ہیملٹن کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ کے لیے پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
جبکہ آل راؤنڈر نکولا کیری نے 2022 کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کی ہے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق الیسا ہیلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد صوفی مولینوکس کو آسٹریلیا کی نئی آل فارمیٹ کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ۔ تاہم بھارت کے خلاف سیریز میں الیسا ہیلی آخری بار ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گی، جہاں مولینوکس نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گی۔ اس کے علاوہ ایشلی گارڈنر کو تاہلیا میک گرا کے ساتھ نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ۔ صوفی مولینوکس کی تقرری پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ نے کہا کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی اور قائد ہیں، جن کے پاس وسیع تجربہ اور کامیابیوں کا ذخیرہ ہے ۔