تعلقات میں بہتری آنے لگی،بنگالی شوٹنگ ٹیم بھارت جائیگی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں بہتری آنے لگی، بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم بھارت جائے گی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دے دی گئی ہے ، بنگلا دیش حکومت نے ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کی منظوری دی ہے ۔ یوتھ اینڈ سپورٹس کے سیکریٹری محبوب العالم کا کہنا ہے کہ ٹیم ایک ایتھلیٹ اور ایک کوچ پر مشتمل ہے ، منتظمین نے سکیورٹی ایشو نہ ہونے کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ انڈور ہو گا، محفوظ جگہ ہو گی، اس لیے حکومت نے ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دی ہے ۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 2 سے 14 فروری تک منعقد ہو گی۔