فیفا ورلڈکپ ٹرافی کا ایونٹ سے قبل پاکستان کا دورہ متوقع
لاہور (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ ٹرافی کا میگا ایونٹ سے پہلے دورہ پاکستان متوقع ہے ۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد کھوکھر نے کہا کہ فٹبال کی عالمی تنظیم کے سربراہ جیانی انفنٹینو کی پاکستان آمد رواں برس کسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جو ملک میں فٹبال کی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔ رواں برس پاکستان میں پروفیشنل لیگ کرانے کا بھی پلان ہے ۔