ہیری بروک کا ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کا انکشاف
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش کپتان ہیری بروک کی جانب سے نائٹ کلب تنازع میں ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشز سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویلنگٹن میں شیڈول ون ڈے میچ سے قبل رات کو کھانے کے بعد انہوں نے شراب پی، بعد ازاں انہوں نے نائٹ کلب میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، جس پر انہیں باؤنسر نے مکا جڑا تھا۔ بروک نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس شام میرے ساتھ کچھ اور بھی پلیئرز موجود تھے ، ان کو بچانے کیلئے میں نے پہلے نام نہیں لیا تھا۔انگلش کپتان نے کہا کہ میں اس واقعے پر ایک بار پھر معافی مانگتا ہوں، تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے اپنی آف دی فیلڈ ذمہ داری کو سمجھنے کیلئے مزید سیکھنا ہوگا۔