وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی آج وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان سے آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ملاقات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ رات ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف اہم معاملات پر وزیر اعظم سے بات چیت کریں گے، ملاقات میں تیراہ آپریشن، صوبے اور وفاق کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور باہمی رابطوں کے امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے، ضم شدہ اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ملاقات سے قبل اہم امور پر متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں