قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن مجید امن، انصاف، ہمدردی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے، قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے اور انفرادی و اجتماعی زندگی میں ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے اندر اتحاد، یکجہتی اور تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اختلافات کو مکالمے، حکمت اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کامیاب قاری حضرات کو مبارکباد دی اور مقابلے کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...