سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تمام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر فوری روکنے کی ہدایت کردی۔

حکم نامے کے مطابق اسٹے آرڈر والی عمارتوں پر بھی تعمیراتی کام فوری بند کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی اور غیر آباد عمارتیں مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم

ضلعی انتظامیہ اور ڈیمولیشن کمیٹیاں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی میں معاونت فراہم کریں گی، جبکہ اسٹے کیسز ترجیحی بنیادوں پر لڑے جائیں گے۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلال احمد میمن نے حکم نامہ جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...