عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 561 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 166روپے کے اضافے سے 4ہزار 629روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 142روپے کے اضافے سے 3ہزار 968روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...