پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 139 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 260 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 121 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...