پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز
لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجابی زبان میں اپنا پن چھلکتا ہے، یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے، پنجابی زبان کی بہتری اور فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
پنجابی زبان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ ساڈی پنجابی بڑی حد تک اردو دے الفاظاں دے تھلے وری ہوئی اے ، پنجاب نے پورے پاکستان کا وزن اٹھایا ہوا ہے، پنجاب آبادی کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں بہت سی قومیں آباد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بلھے شاہ کے قریب بھی ہوں اور دور بھی ہوں، پنجابی بولنے والے لوگوں کو شاباش دیتا ہوں جو زبان کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.jpg)
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجابی زبان کی بہتری کے لیے تمام یونیورسٹیوں میں پنجابی پڑھانے کے اقدامات کیے جائیں، زبان اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے متعلقہ ادارے کو یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جائے۔
ملک محمد احمد خاں کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان میں شائع ہونے والی تحریروں اور مواد کی اشاعت بھی بند ہوتی جا رہی ہے، پنجاب میں پنجابی زبان کی بحالی کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میری نسل سے یہ غلطی ہوئی ہے، اس کا اعتراف کرتا ہوں، ہمیں پنجابی زبان کی بہتری اور فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے۔ نوجوان اپنی مادری زبان سے جڑ کر ملک کا نام روشن کرنے کا خواب دیکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments