علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ چھٹی بار مؤخر
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کا محفوظ فیصلہ بغیر کسی کارروائی کے 16 دسمبر تک مؤخر کر دیا، آج سماعت کے موقع پر علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments