عثمان طارق کا بالنگ ایکشن قانونی ہے ، سابق بھارتی امپائر
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی بین الاقوامی امپائر انیل چودھری نے پاکستان کے سپنر عثمان طارق کے متنازعہ بالنگ ایکشن پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسے قانونی قرار دے دیا ہے ۔۔۔
عثمان طارق کا ایکشن حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران زیرِ بحث رہا انیل نے کہا کہ چونکہ عثمان طارق کا ایکشن سائیڈ آن ہے اور وہ اپنی تمام گیندیں ایک ہی انداز میں پھینکتے ہیں، اس لیے یہ ایکشن مکمل طور پر آئی سی سی کے مقررہ رہنما اصولوں کے مطابق ہے ۔