ڈیوس کپ ٹائی، پاکستان کی سینیگال کیخلاف واضح برتری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی کے پہلے روز پاکستان کو سینیگال کیخلاف برتری حاصل ہوگئی ، مزمل مرتضیٰ اور عقیل خان نے حریف کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر کامیابیاں حاصل کرلی۔
پہلے سنگلز میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے نکولس جان کو شکست دے دی۔ دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے سینیگال کے سیدنا ایندرے کو دو کے مقابلے میں ایک سیٹ سے شکست دی۔