پونٹنگ،شاستری کا بابر کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

 پونٹنگ،شاستری کا بابر کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

پونٹنگ،شاستری کا بابر کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار اننگز کے آغاز میں ہی باؤ نڈریز لگانا ہونگی ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا، مشورہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی حالیہ غیر مستقل کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤ نڈریز لگانا ہوں گی ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا،گر بابر نے جلد خود کو ایڈجسٹ نہ کیا تو ان پر سوالات مزید بڑھیں گے ۔آئی سی سی ریویو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر کوئی بیٹر 18 گیندوں پر 15 رنز بناتا ہے تو وہ ناصرف خود دباؤ میں آتا ہے بلکہ دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر پر بھی دباو بڑھا دیتا ہے ، بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤ نڈریز لگانا ہوں گی ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا۔روی شاستری نے بھی بابر پر بڑھتے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر توقعات کا بوجھ کھلاڑی کو متاثر کرتا ہے ، شاستری کے مطابق بابر کو ابتدائی گیندوں پر جارحانہ انداز اپنا ہوگا چاہے اس میں آؤٹ ہونے کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔روی شاستری نے خبردار کیا کہ اگر بابر نے جلد خود کو ایڈجسٹ نہ کیا تو ان پر سوالات مزید بڑھیں گے کیونکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مڈل اوورز انتہائی اہم ہوتے ہیں اور وہاں وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں