ورلڈکپ:پاکستان کی دوسری فتح،ہالینڈ،نیوزی لینڈ بھی کامیاب

ورلڈکپ:پاکستان کی دوسری فتح،ہالینڈ،نیوزی لینڈ بھی کامیاب

امریکا کی ٹیم پاکستان کے 191رنز کے تعاب میں 8وکٹوں پر 158رنز بنا سکی، 73رنز کی اننگز کھیل کر فرحان مین آف دی میچ قرار 10ویں میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرایا

کولمبو،چنئی (سپورٹس ڈیسک)ٹونٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔ 10ویں میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرایا۔کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا کی ٹیم 191 رنز کے تعاب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے 51 رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ شایان جہانگیر نے 49 رنز بنائے ۔کی جانب سے عثمان طارق نے 3 ، شاداب خان نے 2 جبکہ محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بابر اعظم نے 46 بنائے ۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین سکالکوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے 157 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈ نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کولن ایکرمین نے 32 رنز بنائے ۔ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 ویں اوور میں پورا کرلیا، ٹم سیفرٹ 89 اور فن ایلن 84 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے 175 رنز کی شراکت داری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کیوی اوپنرز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں