حکومت نے کھیل کے عالمی استحکام کو یقینی بنایا :شاہد آفریدی

 حکومت نے کھیل کے عالمی استحکام کو یقینی بنایا :شاہد آفریدی

اسلام آبا د(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا ہے ۔۔۔

 اپنے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کی برقرار رہی، حکومتِ پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کر کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وقار کو محفوظ کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ جیت گئی جس کا مطلب ہے کہ فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پْل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں