یوکرینی ایتھلیٹ کا آئی او سی پابندی کے باوجود یادگاری ہیلمٹ پہننے کا اعلان

یوکرینی ایتھلیٹ کا آئی او سی پابندی کے  باوجود یادگاری ہیلمٹ پہننے کا اعلان

کورٹینا (سپورٹس ڈیسک)یوکرین کے سکیلیٹن ریسر ولادیسلاو ہیرسکیوِچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر سے مزین اپنا یادگاری ہیلمٹ آئندہ مقابلوں میں بھی استعمال کریں گے۔

حالانکہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق یہ ہیلمٹ اولمپک چارٹر کے رول 50.2 کی خلاف ورزی ہے ، ہیرسکیوِچ نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں،رول 50 سیاسی یا نسلی پروپیگنڈا سے متعلق ہے ، یہ ہیلمٹ اس زمرے میں نہیں آتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں