ورلڈ کپ:بین کرن زمبابوے سام آئرلینڈ سکواڈ میں شامل

 ورلڈ کپ:بین کرن زمبابوے سام آئرلینڈ سکواڈ میں شامل

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بین کرن کو برینڈن ٹیلر کی جگہ زمبابوے کے سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بین کرن کو اس وقت متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا جب برینڈن ٹیلر 9 فروری کو عمان کے خلاف میچ کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے ۔دوسری طرف سام ٹاپنگ کو اس وقت متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا جب پال سٹرلنگ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں