ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی، وہ ہم سے میچ لے گئے :ہیسن
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارت کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتا دی۔۔۔
ہیسن نے کہا کہ ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی، وہ ہم سے میچ لے گئے ۔ہماری ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئیں، جس کی وجہ سے پارٹنر شپ قائم نہیں ہوئی، سلمان آغا کے پہلا اوور کرانے کا پلان 3 روز پہلے بنایا تھا، عثمان طارق کا یہی رول تھا اور انہیں صحیح وقت پر بولنگ کیلئے لایا گیا تھا۔