بحریہ کالج نے نیشنل سٹوڈنٹس گیمز 2026 جیت لیں

بحریہ کالج نے نیشنل سٹوڈنٹس گیمز 2026 جیت لیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بحریہ کالج (اینکریج)اسلام آباد نے نیشنل سٹوڈنٹس گیمز2026ء جیت لیں، بحریہ کالج کے ننھے کھلاڑیوں( بچوں و بچیوں) نے 4900پوائنٹس کیساتھ جنرل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔۔۔

۔اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل سٹوڈنٹس گیمز میں بحریہ کالج (اینکریج)اسلام آباد کے طلبا و طالبات نے تیسرے نیشنل سٹوڈنٹس گیمز2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں باسکٹ بال بوائز وگرلزپہلی پوزیشن،کیچ بل بوائز وگرلزپہلی پوزیشن،تھرو بل گرلزپہلی پوزیشن اوربوائز دوسری پوزیشن،ٹیبل ٹینس بوائز دوسری پوزیشن،رسہ کشی بوائز وگرلزپہلی پوزیشن،پیڈل بل گرلزپہلی اور دوسری پوزیشن جبکہ فٹنس میں بھی کالج کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ کالج کی ٹیم نے 4900 پوائنٹس کے ساتھ جنرل ٹرافی بھی اپنے نام کر لی ہے ،پرنسپل کیپٹن محسن عزیز نقوی اور وائس پرنسپل مس آمنہ نے شاندار کامیابی پر ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ عائشہ شعبان اور سپورٹس کوچ مسٹرنور کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں