بنگالی وزیرِ کھیل بی سی سی آئی سے کشیدگی ختم کرنے کے خواہشمند

بنگالی وزیرِ کھیل بی سی سی آئی سے کشیدگی ختم کرنے کے خواہشمند

ورلڈکپ میں عدم شرکت کامعاملہ جلد مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائیگا، امین الحق

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے نئے وزیرِ کھیل امین الحق نے بھارت اوربی سی سی آئی کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیش کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں عدم شرکت کے معاملے کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بنگلا دیش ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔واضح رہے کہ جاری مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، جو بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جا رہا ہے ، میں بنگلا دیش کو اس وقت شامل نہیں کیا گیا جب سابق حکومت نے ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ حکومت کی خواہش تھی کہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں، تاہم سفارتی تنا کے باعث معاملہ سنگین ہوگیا۔ذرائع کے مطابق تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارتی حکومت نے آئی پی ایل فرنچائزکلکتہ نائٹ رائیڈر زکو ہدایت کی کہ وہ بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو سکواڈ سے خارج کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں