ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی

ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی

سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنر شپ،سیالکوٹ سٹالینز کا نیا نام اب ملتان سلطانز ہوگا، منظوری دیدی گئی دس سال بھی انتظار کرنا پڑتا تو ضرور کرتا ،گوہر شاہ ، ویلیو اب ایک ارب پچاسی کروڑ سے بڑھ کر دو ارب روپے سالانہ ہوگئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز کے کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز ٹیم کی نئے مالک کے ساتھ واپسی ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔سلمان نصیر اورحمزہ مجید نے واضح کیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی منظوری سے سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنر شپ ہوگئی ہے ۔ گوہر شاہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے اور سیالکوٹ سٹالینز کا نیا نام اب ملتان سلطانز ہوگا، نام کی تبدیلی کے ساتھ اس کی ویلیو اب ایک ارب پچاسی کروڑ سے بڑھ کر دو ارب روپے سالانہ ہوگئی ہے ۔سلمان نصیر کے مطابق گوہر شاہ نے سی ای او بننے کے بعد فرنچائز کانام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے جس کی منظوری دے دی گئی ہے ۔گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز کو خریدنے کے لیے دس سال بھی انتظار کرنا پڑتا تو ضرور کرتا تاہم خوش قسمتی سے اب اسی سال ہی یہ خواب پورا ہوگیا ہے ۔ سیالکوٹ سٹالینز فینز بھی ہمارے دل کے قریب رہیں گے ۔ گوہر شاہ کے مطابق ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں، اگلے سال جہاں ضروری ہوا ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچیں گے ۔ ہم نے اپنا کوچنگ سٹاف بھی رکھا ہوا ہے جو بہترین کوچز پر مشتمل ہے ۔ملتان سلطانز کے فینز سے اپیل ہے کہ ان کی ٹیم ان کو واپس مل گئی ہے ، خوشیاں منائیں اور بھرپور سپورٹ کریں۔علی ترین کے ساتھ تعلقات کے سوال پر گوہر شاہ نے کہا کہ وہ ہمارے دوست ہیں، ان کو میچز دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہیں گے ۔ وہ بھی ملتان سلطانز کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے تھے ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں