ورلڈ کپ‘پہلا سیمی فائنل آج،جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ آمنے سامنے
کولکتہ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اختتام کے بعد سیمی فائنلز لائن اپ مکمل ہوگئی۔۔۔
، میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور انگلینڈ شامل ہیں۔ دفاعی چیمپئن بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے ، ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی اٹھانے اور ریکارڈ تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کیلئے تیار ہے تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں سخت مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے ۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج شام 6:30 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل کل شام 6:30 بجے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ہوگا۔