ٹی20ورلڈ کپ ، تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ایونٹ

 ٹی20ورلڈ کپ ، تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ایونٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئی سی سی کے ویڈیو ویوز 10 ارب سے تجاوز کر چکے

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)مینز ٹی20 ورلڈ کپ ڈیجیٹل رسائی اور عالمی شمولیت کے اعتبار سے تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بنتا جا رہا ہے ، جہاں ICC.tv اور آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔آئی سی سی کی سٹریمنگ سروس ICC.tv نے سپر 8 مرحلے کے آخری اور ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ کے دوران بیک وقت سب سے زیادہ ناظرین کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جو اس سے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے دوران بنا تھا۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں ICC.tv صارفین کی مجموعی تعداد اور دیکھے گئے منٹس کے اعتبار سے بھی 2024 کے پورے ایونٹ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے ۔ گزشتہ ٹورنامنٹ کے اسی مرحلے کے مقابلے میں منفرد صارفین کی تعداد میں 28 فیصد جبکہ مجموعی پلے ٹائم میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئی سی سی کے ویڈیو ویوز 10 ارب سے تجاوز کر چکے ہیں اور اندازہ ہے کہ یہ تعداد 2024 میں قائم 16 ارب ویوز کے ہدف کو بھی عبور کر لے گی۔اعداد و شمار کے مطابق نہ صرف ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مداح پہلے سے زیادہ وقت تک میچز دیکھ رہے ہیں۔ فی منفرد صارف اوسط دیکھنے کا دورانیہ 58 منٹ تک پہنچ گیا ہے ، جو 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اختتام پر 47 منٹ تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں