سپر لیگ افتتاحی تقریب،میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں

سپر لیگ افتتاحی تقریب،میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں

26 مارچ کو افتتاحی تقریب کے بعد قلندرز اور حیدرآباد کا افتتاحی میچ ہو گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔ سلمان نصیر نے بیرون ملک فائنل رکھنے کے بارے سوال پر بتایا کہ پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک اس سال ہوگا یا اگلے سال اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں