ایرانی حملے ،فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)ایرانی حملوں کے بعد سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے ۔۔
برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچاجب کہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔برطانوی اخبار کے مطابق طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی، رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔برطانوی خبار کے مطابق یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔