بیٹی کی سالگرہ،عماد وسیم کی پوسٹ پر سابقہ اہلیہ کا سخت ردعمل

بیٹی کی سالگرہ،عماد وسیم کی پوسٹ  پر سابقہ اہلیہ کا سخت ردعمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر عماد وسیم نے بیٹی عنایہ کی سالگرہ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔

 پوسٹ کے جواب میں ثانیہ نے لکھا کہ یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بابا تم سے محبت کرتے ہیں جیسے پیغامات دئیے جاتے ہیں جب کہ نجی طور پر اداروں کو کہا جارہا ہے کہ بچوں اور ان کی ماں کو بے گھروں کی پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے کیونکہ مالی مدد بند کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں