ابرار احمد کی شمولیت پر آئی پی ایل فرنچائز کی مالکن پر تنقید
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی سپنرابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت پر سن رائزرز لیڈز کی مالکن تنقید کی زد میں آگئیں جبکہ ٹیم کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل ہوگیا۔
گزشتہ روز آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے دی ہنڈرڈ میں اپنی ٹیم سن رائزرز لیڈز کے لیے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو شامل کرنا موجودہ قومی جذبات کے برعکس اقدام ہے ۔