آئی سی سی کی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سلمان آغا کو تنبیہ

آئی سی سی کی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سلمان آغا کو تنبیہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کے خلاف ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی اور 1 ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے ۔

آئی سی سی نے 39ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا کے غصے میں اپنائے گئے رویے کو نامناسب قرار دیا اور آرٹیکل 2.2 کے تحت ضابطہ اخلاق کی کارروائی کی ہے ۔یہ آرٹیکل میچ کے دوران کرکٹ سامان یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے ، سلمان علی آغا نے غصے میں گلوز اور ہیلمٹ زمین پر پھینکا تھا۔آن فیلڈ امپائرز، تھرڈ امپائر اور فورتھ امپائر نے پاکستانی بیٹر پر الزام عائد کیا، سلمان علی آغا نے اپنی غلطی تسلیم کی اور سزا قبول کرلی ہے ، جس کے بعد آئی سی سی کو معاملے میں سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم از کم سزا باضابطہ تنبیہ ہوتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹ ہوسکتے ہیں۔ یہ گزشتہ 24 ماہ میں سلمان آغا کی پہلی خلاف ورزی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں