سابق لنکن کپتان جے سوریا کا روزہ، افطار کی تصویر وائرل

سابق لنکن کپتان جے سوریا کا روزہ، افطار کی تصویر وائرل

سابق لنکن کپتان جے سوریا کا روزہ، افطار کی تصویر وائرل کم عمری سے ہی رمضان میں مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھتے آرہے

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے سابق مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا نے رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ہے ۔سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا اپنے مسلمان دوستوں کے ہمراہ افطار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی۔ بدھ مت کے پیروکار جے سوریا نے انکشاف کیا کہ وہ کم عمری سے ہی رمضان المبارک میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھتے آرہے ہیں۔انہوں نے اس روایت کو اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران بھی جاری رکھا اور اب تک برقرار رکھا ہوا ہے ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں انہیں دوستوں کے ساتھ افطار کرتے دیکھا گیا، تصویر کے کیپشن میں جے سوریا نے لکھا کہ آج رمضان میں اپنے دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا، یہ روایت میں اپنے کھیل کے دنوں سے اپنائے ہوئے ہوں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں