ساف انڈر 20چیمپئن شپ،پاکستان کو پہلے ہی میچ میں شکست

ساف انڈر 20چیمپئن شپ،پاکستان کو پہلے ہی میچ میں شکست

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ساف انڈر 20 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

 بنگلہ دیش نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ میچ ریفری نے پاکستان کے گول کو فاول قرار دیدیا۔مالدیپ میں جاری چیمپین شپ میں پاکستان کا اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوا، پہلا ہاف بنا کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں گول امریکی نژاد بنگالی کھلاڑی رونن سلیوان نے 54ویں اور 67ویں منٹ میں اسکور کیے ۔میچ کے 60ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے کیا گیا گول ریفری نے فاؤل قرار دے کر مسترد کر دیا، جس پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے اعتراض بھی کیا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کل 26 مارچ کو کھیلے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں