رومان رئیس کا بابر کو ٹی 20سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ
سٹار بیٹر کو اپنی توجہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنی چاہیے ،گفتگو
کراچی (سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر رومان رئیس نے سٹار بلے باز بابر اعظم کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔سابق کرکٹر فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہا کہ بابر اعظم طویل فارمیٹس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے ٹی 20 کیریئر کو الوداع کہہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں بابر کی حالیہ جدوجہد ان کے طویل فارمیٹس کی کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہے اسی لیے انہیں چاہیے کہ مختصر فارمیٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔رومان رئیس نے کہا کہ بابر کی کلاس اور بیٹنگ پر کوئی شک نہیں تاہم میرا خیال ہے کہ انہیں ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنا چاہیے اور اپنی توجہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنی چاہیے ۔فاسٹ بولر نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کی کارکردگی ایک فارمیٹ میں گرتی ہے تو یہ دوسرے فارمیٹس کو بھی متاثر کرسکتی ہے ، ٹی 20 بہت مختصر اور تیز ہے لیکن اس کا اثر دوسرے فارمیٹس پر بھی پڑتا ہے ۔