بال ٹیمپرنگ کیس فخر زمان کی اپیل مسترد
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بال ٹیمپرنگ کیس میں پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے ۔
قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا۔فخر زمان پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔